ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 658 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 658 روپے ہوگئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1929 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔




















