آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بار بار آنکھیں بند کرنے پر ہمیں مختلف رنگ کیوں نظر آتے ہیں۔
یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں بلکہ نارمل ہوتا ہے۔
آنکھیں مسلنے پر اس طرح کے رنگ نظر آتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھ کو دبانے سے روشنی کو دیکھنے والے حصے پر دباؤ پڑتا ہے۔
یہ دباؤ بھی phosphenes کے تجربے کا باعث بنتا ہے، ابھی آنکھوں کو دبا کر دیکھیں تو آپ کو تاریکی کے ساتھ روشنی کا ایک دائرہ نظر آئے گا۔
کچھ افراد کو آنکھیں بہت تیزی سے گھمانے پر بھی اس طرح کا تجربہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ آدھی رات کو کسی تاریک کمرے میں بیدار ہوں۔
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے پچھلے حصے پر سیال زیادہ بھر جاتا ہے اور یہ سیال آنکھوں کو تیزی سے گھمانے سے حرکت کرتا ہے جس سے روشنیوں کے جھماکے ہوتے ہیں۔
اس طرح کے رنگ اور روشنیاں دیکھنا نارمل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد تو اس پر غور بھی نہیں کرتے۔
مگر کئی بار یہ تجربہ آنکھوں کے امراض کے باعث بھی ہوتا ہے۔
یعی اگر یہ روشنیاں زیادہ وقت تک نظر آئیں یا شکلیں بدلنے لگیں تو یہ کسی مسئلے کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے۔
کئی بار آدھے سر کے درد کے نتیجے میں بھی اس طرح کی روشنیاں نظر آتی ہیں۔




















