پاک روس ٹرانسپورٹیشن معاہدے کے تحت روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس سے تجارت کے لیے نقل وحمل سرحدی اور کسٹم قواعد و ضوابط پرمٹس اور اجازت ناموں کے ذریعے ہوگی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود کا کہنا ہے کہ روس مصنوعات ایکسپورٹ کرنے والا چوتھا بڑاملک ہے۔ باہمی تجارت میں فروغ سے معاشی اور اقتصادی ترقی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میوہ جات، ملبوسات، آلات جراحی اور زرعی اجناس برآمد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔




















