پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عروہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو ایک مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو کالے رنگ کے خوبصورت مشرقی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بہت حسین لگ رہی تھیں۔
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ عروہ حسین انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram




















