املی کھٹا میٹھا ذائقہ لیے ایک ایسا پھل ہے جسے عموماً پکوانوں میں کھٹاس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ چاٹ کا لازمی جز ہونے کے ساتھ مختلف اسنیکس جیسے سموسہ رول کے لیے بطورچٹی استعمال کیا جاتا ہے۔
املی میں بہت سے صحت بخش اجزاء جیسے وٹامن بی، وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس، کیروٹین، میگنیشیم اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں۔ لیکن ایسے افراد جو اس کا زائد استعمال کرتے ہیں وہ اکثر صحت کے مسائل جیسے گیس اورتیزابیت کا سامنا کر سکتے ہیں۔
املی کی تاثیر کسی حد تک ایسیڈک ہوتی ہے اس لیے اس کا زائد استعمال دانتوں کی صحت کو متاثر کر کے انہیں کمزور بنا سکتا ہے۔
ایسے تمام افراد جو ہاضمہ کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں انہیں املی کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ ایسڈ ریفلیکس کا سبب بن سکتا ہے۔
املی کھانے سے الرجی کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے جس سے خارش، سوجن اور متلی ہوسکتی ہے۔
ایسے تمام افراد جو ذیابیطس کی ادویات لے رہے ہیں انہیں املی کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ خون کے خلیات کو سکیڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔
ذیابیطس کے مریض اگر اس کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں یہ خون میں چینی کی سطح کو کم کر سکتا ہے۔
اگر آپ کو گلے کی تکیلف کا سامنا ہے تو کوشش کریں کہ املی کسی بھی کھانے کے ساتھ نہ لیں کیونکہ یہ اس تکلیف مزید بڑھادے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















