محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا امکان۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے35 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔ شہرمیں 35 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 55 تا 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں، تیز ہواؤں کا سلسلہ رات گئے جاری رہنے کا امکان ہے، صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















