Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثروت گیلانی کی شادی کو 9 سال مکمل؛ اداکارہ کا شوہر کے لئے پیار بھرا پیغام جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ثروت گیلانی اور فہد مرزا کی شادی کو 9 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی شادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کو اپنے شوہر فہد مرزا کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat Gilani (@sarwatg)

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے شوہر فہد مرزا کے لئے ایک پیار بھرا پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں ثروت گیلانی نے فہد مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ کا دل ہمیشہ میرے دل میں جگہ بنائے، آپ کی نگاہیں ہمیشہ میری تلاش میں رہیں، آپ کے سارے خواب میرے ساتھ پورے ہوں”۔

اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا 2014 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat Gilani (@sarwatg)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں