Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں؛ نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، بلال شاہ کراچی پہنچے توانہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھا لیا، اغوا کے وقت کے عینی شاہدین بھی موجود ہیں، جن کے مطابق” ڈالے”میں آئے افراد انہیں اٹھا کر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے کہ میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے۔

حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر کا کسی بھی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، علاقے کا متعلقہ تھانہ بھی کچھ نہیں کررہا، شوہر کی بازیابی کیلئے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کرادی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں