انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 298 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر 1.12 روپے سستا ہو کر 297 روپے 70 پیسے پر آچکا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث گزشتہ کئی روز سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔




















