پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کے باوجود سونا سستا نا ہوسکا، دو روز سے سندھ صرافہ ایسوسی ایشن ریٹ جاری نہیں کر رہا ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















