Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ماہرہ خان کے دوسرے شوہر سلیم کریم کون ہیں؟

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ روز اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے بھائی حسان خان اور ان کی منیجر انوشے طلحہٰ خان نے اداکارہ کی شادی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ کی شادی کی تقریب کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں سفید عروسی لباس میں اپنے دولہا کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دولہا سلیم کریم نے سیاہ شیروانی، میچنگ پاجامہ اور ہلکے نیلے رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یہاں یہ بات واضح رہے کہ اس سے قبل 2007 میں اداکارہ ماہرہ خان کی علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم 2015 میں جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، پہلی شادی سے ماہرہ خان کا ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔

سلیم کریم کون ہیں؟

سلیم کریم ایک کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے سمپیسا کے سی ای او کے طور پر کاروباری دنیا میں اپنی شناخت بنائی ہے۔

سلیم بزنس مین ہونے کے علاوہ ایک پروفیشنل ڈی جے بھی ہیں اور ان کا پاکستانی شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Who Is Mahira Khan's Husband-Salim Karim | Reviewit.pk

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں