Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کتنے فیصد پاکستانیوں نے آج تک نوڈلز نہیں کھائے؟ دلچسپ سروے جاری

جلد تیار اور ذائقے میں مزیدار ’’نوڈلز‘‘ اس وقت دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگوں بالخصوص بچوں کی پسندیدہ خوراک ہے۔

فٹافٹ تیار ہونے کے باعث اکثر مائیں بھی بچوں کی اچانک بھوک کا علاج نوڈلز سے کرتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کتنے فیصد پاکستانیوں نے آج تک نوڈلز نہیں کھائے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

Sesame Noodles - Jo Cooks

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق حیران کن طور پر 59 فیصد پاکستانی نوڈلز کے ذائقے سے محروم ہیں۔

ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی نوڈلز نہیں کھائے، نہ انہیں معلوم ہے کہ اس کا ذائقہ کس طرح کا ہوتا ہے۔

البتہ 39 فیصد پاکستانیوں نے نوڈلز کو پسندیدہ ڈش قرار دیا اور کہا کہ وہ خوب شوق سے کھاتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں