گیس صارفین کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کے لیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔
گھریلو کے سوا دوسرے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















