سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بائی ڈائر یکشنل میٹرز کی قیمت 41 سے کم ہو کر 35 ہزار روپے تک ہو گئی ہے، اس طرح مجموعی طور پر ایک میٹر کی قیمت میں پانچ سے چھ ہزار روپے کمی سامنے آئی ہے۔
یاد رہے کہ لیسکو کے پاس اسٹاک ختم ہونے پر میٹرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کیا گیا تاہم میٹر ساز کمپنیوں نے بلیک میں بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت میں سو فیصد اضافہ کر دیا تھا۔
سولر پینلز کی قیمت کم ہونے پر میٹرز کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















