Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

امریکی ریاست میئن کے شہر لیوسٹن میں بولنگ کلب میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے، بعد میں لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، حکام نے علاقے میں تمام  کاروباری  مراکز بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے کی گئی تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ریاست میئن کے گورنر کا کہنا ہے کہ شہری بلاجواز  گھروں سے باہر نہ نکلیں، سیکیورٹی اہلکار حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں جاری ریاستی عشائیہ کے دوران ہی میئن کے گورنر، منتخب سینیٹرز اور مقامی کانگریس مین کو فون کیا اور وفاقی حمایت کی پیشکش کی۔

مقامی پولیس نے فیس بک پر شوٹر کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں باؤلنگ گلی کے اندر ایک شخص کو نیم خودکار ہتھیار پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن 37 ہزار آبادی پر مشتمل شہر ہے اور پورٹ لینڈ کے شمال میں واقع ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں