Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا: خالصتانی رہنما کی یاد میں منعقدہ ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں کی شرکت

خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا میں آباد سکھوں میں  بھارت کے خلاف نفرت اور  خالصتان کی آزادی کا جوش و خروش  مزید بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   کینیڈا کے صوبے  برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں منعقدہ ریفرنڈم میں 65 ہزار سے زائد  سکھوں  نے شرکت کی۔

ریفرنڈم کا انعقاد وینکوور کے سب سے بڑے گردوارے گرونانک سنگھ سکھ گردوارے  میں ہوا۔

انڈیپینڈینٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے مطابق گرونانک  سکھ کردوارہ میں 29 اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ میں  65 ہزار سکھوں  نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا  جبکہ وینکوور میں ہونے والے دونوں مرحلوں کی ووٹنگ میں اب تک کل دو لاکھ سے زائد سکھ حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

10 ستمبر کو اسی گردوارے میں ہونے والے پہلے مرحلے کے ریفرنڈم میں ایک لاکھ 35 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔کل صرف ان لوگوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی  جو 10 ستمبر کو ٹائم ختم  ہو جانے کے سبب ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے تھے۔

یاد رہے کہ گرونانک سکھ گردوارے  میں 18 جون کو خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کار پارکنگ سے نکلتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔

کینیڈین  وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو  بھارتی ایجنٹس نے قتل کیا تھا۔

29 اکتوبر کے ریفرنڈم ووٹنگ سینٹر کو سکھس فار جسٹس کے رہنماؤں کی جانب سے ہردیپ سنگھ نجر کے نام منسوب کیا گیا تھا۔ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے والوں کی لمبی قطاریں گردوارے  سے باہر  دونوں جانب شاہراہ پر  پھیلی ہوئی تھیں۔

سکھ ریفرنڈم میں شریک سکھ رہنماؤں نے ہردیپ سنگھ نجر کے بہیمانہ قتل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مغربی رہنما مان رہے ہیں کہ  بھارت عالمی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہے۔

ریفرنڈم کے دوران گرونانک سکھ گروارہ خالصتان آزادی کے جذباتی فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔

ریفرنڈم میں شرکت  کے لیے ہزاروں سکھ اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے۔

کینیڈا میں تقریبا ایک ملین سکھ آباد ہیں جبکہ وینکوور میں سکھوں کی بادی قریبا ساڑھے تین لاکھ ہے۔ووٹنگ کے اختتام پر سکھس فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں  نے واشنگٹن سے ویڈیو  خطاب کیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ  سکھوں نے بھارت کی دہشت گردی کے ہتھکنڈوں کو ناکام بناتے ہوئے ووٹنگ میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔  ہم کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے ورما کی سیٹیزن ارسٹ کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ  کینیڈین وزیراعظم کے بیان کے بعد کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے ورما کی گرفتاری ضروری ہے۔  بھارت کے ڈپلو میٹک مشن میں بیٹھے اہلکار سکھ قوم کے مجرم ہیں اور ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

سکھ رہنما نے مزید کہا کہ  ایس ایف جے کی جانب سے خالصتان کا نیا نقشہ جاری کیا گیا ہے جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی کو بھی خالصتان میں شامل کر لیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں