محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے9 نومبر بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
دوسری جانب بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش برسانے والے مغربی سسٹم کے تحت کوئٹہ، خاران، چمن، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، پشین، زیارت، ہرنائی اور مسلم باغ میں بارش کا امکان ہے۔
ژوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، نوشکی اور چاغی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















