شادی دنیا کا خوبصورت ترین بندھن ہے جس میں دوالگ الگ شخصیت رکھنے والے افراد ایک مقدس بندھن میں بندھ کر زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرتے ہیں۔
جب نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شادی کے بعد اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتے ہیں تو ان کی سوچ یہی ہوتی ہے ان کی زندگی پریوں کی کہانی کی طرح نہایت خوبصورت خوشیوں سے بھرپورہوگی اور دونوں کے درمیان اتنی ہم آہنگی ہوگی کہ کبھی کوئی اختلاف جنم نہیں لیں گے، لیکن عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے، تاہم اگر دونوں شادی کے بعد اپنی حدود کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے کی خواہشات کا احترام کریں تو یہ رشتہ تادیرقائم رہ سکتا ہے۔

فضیلہ اور قیصر خان نظامانی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایسے ہی کامیاب اور خوبصورت ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے جن کی شادی شدہ زندگی کو 28 برس گزرچکے ہیں اور ان کے درمیان ابھی بھی اتنی محبت اور باہمی احترام موجود ہیں جو کسی بھی رشتے کی مظبوطی کا ضامن ہے۔
قیصرخان ںطامانی حال ہی میں ایک مارننگ شو میں مدعو کیے گئے جہاں انہوں نے کامیاب ازدواجی زندگی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور نئے شادی شدہ جوڑوں کو مشورے بھی دیئے۔

قیصر خان نظامانی کے نزدیک تین چیزیں بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہیں جو شادی کو دیرپا اور کامیاب بناتی ہیں سب سے پہلے یہ کہ آپ ایک دوسرے کو اسپیس دیں اگر بیوی کو کوئی چیز یا کوئی کام کرنا پسند ہے تو آپ اس کا احترام کریں اور انہیں اتنی آزادی دیں گے وہ اپنی پسند کا کام کر سکیں، اگر وہ آپ کو پسند نہیں بھی توآپ اس وقت کچھ اور کام لیں لیکن انہیں تنگ نہ کریں اسی طرح بیوی پر بھی یہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شوہرپسند نہ پسند کا احترام کریں۔
دوسرا یہ کہ مستحکم مالی حالت کا ہونا نہات ضروری ہے مرد کاکام گھر کے خراجات کو پورا کرنا جبکہ عورت کاکام گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کرنا ہے ایسا نہیں ہے کہ خواتین کام نہیں کر سکتی اور شوہر کو سپورٹ نہیں کر سکتی ہے تاہم مرد کو چاہئے کہ وہ اپنی زمہ داری کو پورا کرے، جبکہ تیسرا یہ ہے دونوں کے درمیان حدود کا تعین ہونا نہایت ضروری ہے کہ یہ ایک لائن ہے آپ اس سے تجاویز نہیں کریں گے اور حدود کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا۔ یہ تمام چیزیں دیرپا تعلقات کے لیے ضروری ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















