پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مرون اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن جنت مرزا کو اپنے دولہے میاں کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو جنت مرزا کے مداح دنگ رہ گئے کیونکہ ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی تھی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پر خوب تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارفین نے پوچھا کہ “کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں؟” کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ “ویڈیو میں نظر آنے والی دلہن جنت مرزا کی ٹک ٹاکر بہن علیشبہ انجم لگ رہی ہیں”۔
تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی دلہن جنت مرزا نہیں بلکہ کوئی اور ہے، دلہن کی ٹک ٹاک اسٹار سے حیرت انگیز مماثلت کی وجہ سے مداحوں نے اُنہیں جنت مرزا سمجھ لیا تھا
View this post on Instagram




















