Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی نے 4 سال بعد راہیں جدا کرلیں

معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے رنر اپ عاصم ریاض اور کنٹیسٹنٹ ہمانشی کھرانہ نے مذہب کی خاطر ایک دوسرے سے رشتہ ختم کردیا۔

ہمانشی اور عاصم کی دوستی 2019 میں بگ باس 13 میں ہی ہوئی تھی، اور دونوں گزشتہ چار سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے لیکن اب ان کا بریک اپ ہوگیا۔

Happy Birthday Asim Riaz: Throwback to when lady love Himanshi Khurana  spoke about their long-distance relationship and marriage - Times of India

پنجابی گلوکارہ ہمانشی کھرانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کو رشتہ ختم ہونے سے متعلق خبر دی۔

انہوں نے لکھا کہ ہاں، اب ہم ساتھ نہیں ہیں، جو بھی وقت ہم نے ساتھ گزارا وہ بہت اچھا تھا لیکن اب ہم ساتھ نہیں ہیں اور اب ہم اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے اپنے مذاہب کے احترام کے ساتھ ہم اپنے مختلف مذہبی عقائد کے لیے محبت کو قربان کر رہے ہیں، ہمارا آپس میں کوئی اختلاف نہیں۔

اس کے علاوہ ہمانشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی بتایا کہ ہم نے بہت کوشش کی لیکن ہم زندگی کا کوئی حل نہیں نکال سکے، ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار آپ کی قسمت آپ کا ساتھ نہیں دیتی، کوئی نفرت نہیں صرف محبت اور اسے سمجھداری سے کیا گیا فیصلہ کہتے ہیں۔

فوٹو/ سوشل میڈیا

خیال رہے کہ عاصم ریاض کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔