Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شادی کرلی؟

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

تصویر کے ساتھ اُنہوں نے چند اشعار بھی لکھے، جوکہ یہ تھے “تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں”۔

رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا تاہم صارفین نے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)