اگر آپ بھی ہر وقت گھر میں چپل پہن کر چلتے ہیں تو اس عادت کو فوراً چھوڑ دیں۔
چپل پہن کر چلنے سے وہ فائدے نہیں ہوتے جو کہ ننگے پاؤں چلنے ہوتے ہیں کیونکہ ایسا کرنا ہمیں خطرناک مسائل سے بچا سکتا ہے۔
ننگے پاؤں چلنے سے ہمارے اعضاء کی ساخت بالکل صحیح رہتی ہے اور اکثر لوگوں کو چپل پہننے کے بعد یہ شکایت ہوتی ہے کہ چپل کا تلوا آرام دہ نہیں تھا جس کی وجہ سے پاؤں زمیں پر رکھا نہیں جا رہا۔
پاؤں کے نیچے کا حصہ جتنی دیر زمین پر رکھا ہوا ہوتا ہے وہ خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
ننگے پاؤں چلنے سے جسم میں تیزی سے بڑھتے اور گرتے بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس طرح جسم میں اضافی خون کے ذرات تیزی سے دوڑنے لگتے ہیں۔
خواتین فیشل کروانے جاتی ہیں تو ان کو پارلر والیاں یہ لازمی ہدایت کرتی ہیں کہ اپنے پاؤں میں پہنے ہوئے جوتے یا موزے اتار دیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ننگے پاؤں صرف چلنے سے ہی نہیں بلکہ چپل کے بغیر پاؤں کو زمینی ارتعاش بھی ملتی ہے جس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے جسم میں بننے والی گرمی کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔
ننگے پاؤں چلنے سے معدے میں موجود السرائل انزائمز تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور ہاضمے کا عمل تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔




















