Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دودھ کے بغیر چائے پینے سے صحت کو کوئی فائدہ ہوتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دودھ کے بغیر چائے یعنی قہوہ پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چائے میں پولی فینولز نامی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں جس سے مختلف امراض جیسے دل کی شریانوں کے امراض اور ذیابیطس سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس عمر بڑھنے سے آنے والی جسمانی تنزلی سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

سیاہ چائے کے فوائد جانیے

سیاہ چائے کو پینے سے کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ مواد کے اثرات سے خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جس سے متعدد امراض سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔

چائے میں موجود اجزا سے معدے کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے جبکہ سیاہ چائے پینے کی عادت کینسر کی مخصوص اقسام سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

قہوہ پینے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے، جس سے امراضِ قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

روزانہ کتنے کپ چائے پینا بہتر ہے؟

روزانہ 2 سے 4 کپ چائے پینا محفوظ قرار دیا گیا جبکہ کچھ میں دعویٰ کیا گیا کہ 10 کپ روزانہ چائے پینے سے صحت کو نقصان نہیں ہوتا۔

تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 3 سے 5 کپ روزانہ چائے پینا بیشتر افراد کے لیے محفوظ ہوتا ہے جبکہ اس سے زیادہ مقدار کے استعمال سے منفی اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔