سعودیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے جی 20 ممالک سے ایکشن کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل میں منعقدہ جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے سیشن سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مطالبہ کیا کہ جی 20 ممالک غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے بامعنی اقدامات کے لیے دباؤ ڈالیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جی 20 ممالک دو ریاستی حل کی جانب قابل اعتبار اور ناقابل واپسی راستے کی حمایت کریں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے بین الاقوامی اداروں کی عالمی سطح پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے اور اپنے مؤقف میں واضح ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔




















