Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پچھلے سال تباہ ہونے والے ٹائٹین آبدوز کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

سال 2023 میں تباہ ہونے والے ٹائٹین آبدوز کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف ہوگیا ہے۔

حال ہی میں ٹائٹین آبدوز سے آنے والی آواز کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کھوکھلی آواز نے ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور اس امید کو جنم دیا تھا کہ یہ شور کوئی سگنلز ہو سکتا ہے جو جہاز میں موجود پانچ آدمیوں کی طرف سے دیا جا رہا ہے۔

بحریہ کے سابق آبدوز کپتان ریان رمسی نے دستاویزی فلم میں بتایا کہ یہ کسی کی جانب سے کوئی دستک ہوسکتی ہے، ان دستکوں کے درمیان ہم آہنگی کافی غیر معمولی ہے، ایسا لگتا ہے جیسے کوئی اس آواز کو بنا رہا ہے اور اسے دہرایا جانا واقعی غیر معمولی ہے۔

Titan sub tragedy: Banging sounds that came from ocean made public | World News - Hindustan Times

20 جون 2023 کو رات 11.30 بجے کے قریب پہلی بار سمندر سے آنے والی آواز ریکارڈ کی گئی تھی۔

افسوسناک طور پر پراسرار دستک کی آواز سے پیدا ہونے والی امیدیں بعد میں دم توڑ گئی تھیں۔

اس حوالے سے نئی دستاویزی فلم جون میں سانحہ کو ایک سال مکمل ہونے پر ریلیز کی جائے گی جس میں کروڑوں ڈالر کے سرچ آپریشن اور آنے والی آوازوں کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والی ٹائٹین آبدوز میں 5 افراد سوار تھے جن میں برطانوی ارب پتی ایڈونچرر ہمیش ہارڈنگ اور شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان بھی شامل تھے۔

Tribute paid to Titan five killed in 'catastrophic implosion' on ocean floor | CNN

متعلقہ خبریں