Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ہنڈائی پاکستان نے پاکستان میں پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی آئی او این آئی کیو 5 کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

کمپنی کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا ہے کہ ہنڈائی آئی او این آئی کیو 5 کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے، یہ پریمیم سیگمنٹ کی ای وی ہے۔

جدید خصوصیات کے ساتھ یہ لگژری گاڑی دیگر گاڑیوں میں نمایاں ہے، اس پانچ نشستوں والی ای وی میں ایک مستقل مقناطیسی سنکرونس موٹر اور لیتھیم آئن بیٹری ہے جس کی گنجائش 72.6 کلو واٹ اور آؤٹ پٹ 253 کلو واٹ ہے۔

الیکٹرک موٹر کی زیادہ سے زیادہ طاقت 225 کلوواٹ (301.6 ایچ پی)، 605 این ایم ٹارک ہے جبکہ آل الیکٹرک رینج 430 کلومیٹر / چارج تک ہے، یہ گاڑی سنگل اسپیڈ ریڈیکشن کالم ٹائپ شفٹ بائی وائر ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔

لگژری الیکٹرک گاڑی 4635 ملی میٹر لمبی، 1890 ملی میٹر چوڑی اور 1605 ملی میٹر اونچی ہے، جس کا ویل بیس 3000 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 170 ملی میٹر ہے۔

یہ الیکٹرک گاڑی اٹلس وائٹ، حبشہ بلیک، ایکوٹرونک گرے، لوسیڈ بلیو پرل، ڈیجیٹل ٹیل گرین پرل اور گریویٹی گولڈ میٹ کلر میں دستیاب ہے۔