ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد کا اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ، مہنگائی کی مجموعی شرح 32.89 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 30 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کیلے فی درجن 34 روپے تک اور انڈے فی درجن 19 روپے تک مہنگے ہوئے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر کے نرخ میں 146 روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوا اور لہسن کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ ہوا۔




















