Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خام تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

خام تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں کروڈ آئل 80 ڈالر سے کم ہوکر 78.25 ڈالرز فی بیرل پر آگیا ہے۔

تاہم عالمی سطح پر کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی عوام کو کوئی فائدہ نہ مل سکا۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی حکومت نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔