Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ انصاری کا صاحب استطاعت افراد کو اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صاحب استطاعت افراد کو اہم مشورہ دیدیا۔

حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ کے پاس زیادہ پیسہ ہے تو آپ کہیں انویسٹ کریں، پراپرٹی  لیں اور اپنے بچوں پر خرچ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس اس سے بھی زیادہ پیسہ ہے تو آپ کسی کو جوتے کپڑے لے کر نہ دیں بلکہ ان کو تعلیم فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود طالب علم اڈاپ کرتی ہوں اور جتنا ہوسکے ان کی تعلیم کا خرچہ اٹھاتی ہوں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ تعلیم سے ان کے ہاتھ چلیں گے تو وہ چار دیے اور جلائیں گے لہٰذا میرا ماننا ہے کہ مچھلی نہ کھلائیں بلکہ مچھلی پکڑنا سکھائیں اور ہنر مند بنائیں۔