Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی ہے۔