طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
طوفانی بارشوں کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی جلد از جلد ممکن بنائیں، پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 30 اپریل تک ختم ہونے کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ ، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، چترال، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور میں بارش کا امکان ہے۔
چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرم ،ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، ٹانک، وزیرستان اور کرک میں گرج چمک سے مزید بارش، چند مقا مات پرژالہ باری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک، تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔



















