گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
کراچی میں ایکسائز پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایکسائز پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گی جبکہ کلفٹن، دوتلوار اور عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔
ایکسائز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہم کے دوران متعدد شہریوں نے بروقت ہی ٹیکس کی ادائیگی کی۔
مہم کے دوران محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی غیرقانونی فینسی نمبر پلیٹس بھی اتروائیں۔
اس حوالے سے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بروقت ٹیکس ادا کر کے شہری ذمہ داریاں پوری کریں۔




















