Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیراز سے وی لاگنگ کیوں چھڑوائی؟ والد کا اہم بیان آگیا

کم عمر یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار شیراز کے والد نے شیراز کو وی لاگنگ سے منع کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

 کم عمر یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار شیراز کے والد نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ شیراز کو وی لاگنگ کی وجہ سے کافی مقبولیت ملی لیکن اس کی وی لاگنگ کو ختم کرنے کی دو تین وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیراز سیدھا سادا تھا، گاؤں میں رہ کر وی لاگنگ کرتا تھا، سب سے اچھے سے ملتا اور محبت کرتا تھا لیکن شہرت کی وجہ سے شیراز کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی تھی۔

 شیراز کے والد نے کہا کہ شہرت کی وجہ سے اصل شیراز کہیں کھو سا گیا تھا اور لوگوں سے بھی اچھے طریقے سے نہیں مل رہا تھا۔ اس وجہ سے میں نے کچھ ٹائم کیلئے شیراز کو وی لاگنگ سے روک دیا ہے اور میں کوشش کر رہا ہوں کہ پہلے کی طرح شیراز کے معصوم اور سیدھے سادے انداز کو واپس لاؤں۔

یوٹیوبر شیراز کے والد نے کہا کہ دوسری وجہ تعلیم بھی ہے کیونکہ وی لاگنگ کی وجہ سے اس کی توجہ پڑھائی پر بھی نہیں تھی۔