بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان کی فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کے والد زاہد وسیم چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اپنے والد کے انتقال کی خبر دی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میرے والد زاہد وسیم کی جدائی میں ہمارے دل غم سے بوجھل ہیں اور آنکھیں نم ہیں تاہم یہی اللہ کی مرضی ہے، آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔
یاد رہے کہ زائرہ وسیم کو 2016 میں عامر خان کی فلم دنگل سے مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
![]()
زائرہ وسیم نے 2019 میں اداکاری سے قطع تعلق کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایسا کام جاری نہیں رکھ سکتی جو میرے مذہب اسلام سے متصادم ہو۔




















