فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 7 ہزار167 افراد کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر ان کی موبائل سمز بحال کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو تقریباً 60 ہزار نان فائلرز کے شناختی کارڈ نمبر بھیجے تاکہ ان افراد کی سم کارڈز کو بند کیا جائے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے بتایا کہ ہزاروں افراد کی موبائل سمز بند ہونے کے بعد 7 ہزار 167 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جس کے بعد ان کی سمیں بحال کردی گئیں۔
ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کے خلاف اس پر عمل درآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت کو درخواست گزار کے خلاف زبردستی کارروائی کرنے سے روک دیا تھا۔
تاہم عدالت نے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے روکنے کے لیے کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا۔




















