پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران عباس نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
اداکار عمران عباس سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے ہیں۔

عمران عباس سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتے ہیں اور مداحوں سے رابطہ رکھتے ہیں۔
اداکار نے 260 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ ان کی مجموعی پوسٹوں کی تعداد 3000 سے زائد ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز ہانیہ عامر رکھتی ہیں۔




















