معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کنول آفتاب نے اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
اپنے حالیہ وی لاگ میں ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کنول آفتاب نے اپنے والد سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس موضوع پر کبھی بات نہیں کرتی ہوں کیونکہ میں اپنے والد سے متعلق بات کرتے ہوئے بہت زیادہ جذباتی ہو جاتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی فیملی آپ کے لیے بہت حساس موضوع ہوتا ہے، ہم سب ہی اپنے خاندان کو لے کر حساس ہوتے ہیں۔
کنول آفتاب نے بتایا کہ جب میں تیسری کلاس میں تھی تو میرے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی، میرے والد ہمیں ننہیال چھوڑ کر چلے گئے تھے اور بعد میں انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ ایک بار ہمیں والد کے پاس واپس لے گئی تھیں مگر جا کر پتہ چلا کہ وہاں میرے اسکول سے میرا نام کاٹ دیا گیا ہے کیوں کہ والد نے فیس نہیں ادا کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں، میرے والدین کی آپس میں نہیں بن سکی مگر میری والدہ اور ننہیال نے کبھی والد سے ملنے سے منع نہیں کیا ہے۔




















