Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ریئلیٹی شو ‘بگ باس او ٹی ٹی 3′ کا ٹائٹل ثناء مقبول نے جیت لیا

معروف بھارتی ریئلیٹی شو ‘بگ باس او ٹی ٹی 3′ کا ٹائٹل اداکارہ ثناء مقبول نے جیت لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کا فائنل منعقد ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Makbul (@divasana)

فائنل میں ٹاپ پانچ اُمیدوار پہنچے تھے جن میں بالی ووڈ اداکار رنویر شوری، ریپر نیزی، اداکار سائی کیتن راؤ، اداکارہ ثناء مقبول اور یوٹیوبر کریتیکا ملک شامل تھیں۔

‘بگ باس او ٹی ٹی’ کے سیزن 3 کی ٹرافی کے لیے ان پانچ فائنلسٹ کے درمیان مقابلہ ہوا، فائنل کے پہلے راؤنڈ میں سائی کیتن راؤ اور کریتیکا ملک ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھیں۔

دوسرے راؤنڈ میں رنویر شوری دوڑ سے باہر ہوئے اور اس طرح وہ ریئلیٹی شو کے دوسرے رنر اَپ رہے، آخر میں یہ مقابلہ اس سیزن کے دو بہترین دوستوں ثناء مقبول اور نیزی کے درمیان ہوا۔

ثناء مقبول نے اپنے دوست ریپر نیزی کو شکست دے کر بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کی ٹرافی جیت لی۔

Bigg Boss OTT 3 winner Live Updates

اداکارہ کو نہ صرف ٹرافی ملی بلکہ اُنہیں انعام میں 25 لاکھ روپے کی رقم بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے شو کی ایک قسط کے لیے تقریباً 2 کروڑ روپے فیس لی۔