Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے ہوگئی ہے۔