پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 93 ہزار 786 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 423 پوائنٹس کمی کیساتھ 93 ہزار 224 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




















