اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران آئی ٹی شعبے نے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اکتوبر میں 33 کروڑ ڈالر رہیں جو ستمبر سے 13 فیصد زائد رہیں۔
پاکستان کا آئی ٹی شعبہ گزشتہ 12 مہینوں سے اوسطاً ماہانہ تقریباً 29 کروڑ ڈالر کی خدمات برآمد کررہا ہے، برآمدات میں اضافے کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں نے اپنی عالمی کلائنٹس کی تعداد بھی بڑھائی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق آئی ٹی شعبے کی برآمدات بڑھنے کا مثبت رجحان مالی سال 2025 میں جاری رہے گا، پاکستانی وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ برآمدات بڑھانے کے لیےاہم کردار ادا کر رہی ہے۔




















