بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ 60 برس کا ہونے والا ہوں مگر 30 کا لگتا ہوں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے دبئی کے گلوبل ولیج میں تقریب کے دوران مداحوں سے ملاقات کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ویڈیو میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ’میں اس سال 60 کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30 کا ہوں۔‘ ان کے اس تبصرے پر حاضرین نے پرجوش ردعمل دیا۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان نے تقریب میں اپنی مشہور فلموں ’جوان، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ڈان اور جب تک ہے جاں کے ڈائیلاگز مداحوں کو سنائے اور اپنے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔




















