Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی طیارے کی رن وے سے اڑان کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی طیارے کے رن وے سے اڑان بھرتے ہی  تھوڑی دور سفرکے بعدگرکر تباہ ہونے کی ویڈیو آگئی۔ جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ طیارہ اڑان بھرتے ہی بلند پرواز نہ کرسکا۔

منظر عام پرآنے والی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ طیارہ رن وے سے ٹیک آف تو کرگیا۔ مگر وہ زیادہ بلندی پر نہ جا سکا۔

طیارہ اپنی پرواز کے چند ہی سیکنڈز بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے خودساختہ ماہرین نے اس سے قبل طرح طرح کی قیاس آرئیاں شروع کردی تھیں۔

بھارتی طیارے کے رن وے سے اڑان بھرنے اور فوری طور پرگر کر تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آنے پریہ قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

متعلقہ خبریں