کراچی: انٹر بینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284.22 روپے سے بڑھ کر 284.36 روپے پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر آج 14 پیسے مہنگا ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 284 روپے سے تجاوز کر گیا تھا جس کے بعد ڈالر 283.97 روپے سے بڑھ کر 284.22 روپے کا ہوگیا تھا۔




















