کراچی: کراچی والوں کو اب گیس تین فیز میں اور کچھ گھنٹوں کے لئیے دستیاب ہوگی۔
شہر قائد کے عوام کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق شہر میں اب گیس صرف کچھ گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گیس اب تین فیز میں دستیاب ہوگی۔ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک، دوپہر 12 سے 3 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک گیس مل سکے گی۔
اس طرح گیس اب 24 گھنٹے میں صرف 11 گھنٹے ہی دستیاب ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی گیس ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔
شہریوں کو گیس کے استعمال میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کے پریشر میں پہلے ہی شہریوں کو کمی کا سامنا ہے۔



















