Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب نے حج کے لیے کم عمر عازمین پر پابندی واپس لے لی

پہلے مسترد ہونے والے ویزے دوبارہ پراسیس کیے جائیں گے

سعودی وزارتِ حج نے کم عمر بچوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی واپس لیتے ہوئے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دوبارہ دے دی۔

سعودی عرب نے عمر کی حد میں نرمی کا فیصلہ واپس لے لیا پرانی پالیسی بحال کر دی تاہم پہلے مسترد ہونے والے ویزے دوبارہ پراسیس کیے جائیں گے اس حوالے سے وزارتِ حج و عمرہ کی نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں عمر کی نئی حد سے متاثرہ درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر افراد پر حج ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ 3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سلسلے میں تمام ایئرپورٹس کو ہدایت جاری کر دی گئی تھی کہ کم عمر عازمین کو پرواز میں سوار ہونے سے روکا جائے۔

پی اے اے کے مطابق 15 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے بھی منسوخ قرار دے دیے گئے تھے۔ سعودی حکام نے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

حکام کے مطابق حج کے لیے عمر کی اس نئی پابندی پر فوری طور پر عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا تھا جسے اب واپس لے گیا ہے۔

متعلقہ خبریں