Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 73.60 ڈالر فی بیرل پر آگیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ اعداد و شمار کےمطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 73.60 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ امریکی خام تیل 70.30 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسی طرح پیٹرول (گیسو لائن) کی عالمی قیمت میں 0.65 فیصد، ہیٹنگ آئل کی قیمت میں 0.80 فیصد کمی جبکہ قدرتی گیس کی عالمی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےبرینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طورپر 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی،جومسلسل تیسرے ہفتے کی گراوٹ تھی۔

 عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں کمی برقرار رہی تو آئندہ جائزے میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے قبل آبنائے ہرمز کے ذریعے خام تیل کی ترسیل میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔