Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول معمولی سستا، ڈیزل مہنگا، 18 ستمبر کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان

نئی قیمتوں کا اطلاق 18 ستمبر 2026 سے ہوگا جو رات 12 بجے تک رہے گا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 18 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 18 ستمبر 2026 سے ہوگا جو کل رات 12 بجے تک رہے گا۔

متعلقہ خبریں