Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2026-27 کے انتخابات کا شیڈول جاری

​انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 29 ستمبر سے 5 اکتوبر کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2026-27 کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ​انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 29 ستمبر سے 5 اکتوبر کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے ​کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

​امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 اکتوبر کو جاری کی جائے گی ​کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے پر اپیلیں 12 اکتوبر تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

​پاکستان بار کونسل اپیلوں پر سماعت اور فیصلہ 14 اکتوبر تک کرے گی جبکہ ​کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر دوپہر 2 بجے تک ہے۔

​امیدواروں کی حتمی فہرست 15 اکتوبر کو شام 3:30 بجے جاری ہوگی ​سپریم کورٹ بار کے انتخابات اور ووٹوں کی گنتی 29 اکتوبر بروز جمعرات ہوگی۔

​پولنگ کا وقت صبح 8:30 سے شام 5:00 بجے تک ہوگا، جس میں 1 سے 2 بجے تک وقفہ ہوگا ​انتخابات کے حتمی نتائج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 3 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔