Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کل پشاور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم دورے کے دوران مشیران اور قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دعوت پر پشاور کا دورہ کریں گے، گورنر راج اور صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت سینئر وفاقی وزراء بھی ہوں گے۔ دورے کے دوران گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کو صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کی صورتحال اور درپیش چیلنجز سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران مشیران اور قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں